ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہم بھاگلپورگھوٹالے خلاف لالویادونے مورچہ کھولا،نتیش سرکارپربدعنوانی کاالزام

اہم بھاگلپورگھوٹالے خلاف لالویادونے مورچہ کھولا،نتیش سرکارپربدعنوانی کاالزام

Sun, 10 Sep 2017 10:08:45    S.O. News Service

پٹنہ،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے سرخیوں میں چھائے 1000کروڑ سے بھی زیادہ کے سرجن گھوٹالے میں نتیش ،بی جے پی حکومت کے خلاف ہلہ بول کرنے کے لیے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اپنے دونوں بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ کے ساتھ آج پٹنہ سے بھاگلپورکے لیے روانہ ہوں گے۔10ستمبر کو بھاگلپور میں آر جے ڈی نے سرجن گھوٹالے کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا ہے جس کا نام ہے’سرجن کے درجنوں کی وسرجن‘‘ریلی۔پٹنہ سے بھاگلپور تک کاسفروہ ٹرین کے ذریعہ کریں گے۔داناپور سے کھل کر بھاگلپور کو جانے والی انٹرسٹی ایکسپریس جو شام 4:40پر روانہ ہوتی ہے اسی میں لالو اور ان دونوں بیٹے رات 10:30بجے بھاگلپورپہنچیں گے۔غورطلب ہے کہ لالویادوجب 2004 سے 2009 کے دوران مرکز میں ریلوے کے وزیر تھے تو اس وقت وہ ریل میں کافی سفر کیا کرتے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے ریل کاسفرتقریباََچھوڑدیاتھا۔27اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں جب آر جے ڈی کے ملک بچاؤ بھاجپا بھگاؤریلی ہوئی تھی تو اسی دوران سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ بہت جلد بھاگلپور میں ’’سرجن کا وسرجن‘‘ ریلی گے جس کے بعد اس پروگرام کو منظم کیاگیاہے۔تاہم گزشتہ ماہ بھی سرجن کے خلاف ریلی کرنے تیجسوی یادوبھاگلپورپہنچے تھے لیکن اس وقت انتظامیہ نے انہیں ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد انہیں واپس لوٹناپڑاتھا۔10ستمبرکوبھی لالو اور تیجسوی یادوبھاگلپور کے سبور بلاک میں ہاؤس کرنا چاہتے تھے جہاں پرNGOکا ہیڈکوارٹر ہے لیکن انہیں اس بات کی بھی اجازت نہیں ملی ہے۔


Share: